Main Menu

انگلینڈ میں جاری ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری

انگلینڈ میں جاری ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام  میں نیو بورن امریکن اسٹار کوری کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔۔۔ سیمونا ہالیپ اور ٹاپ سیٹیڈ ایشلے بارٹی نے بھی ایونٹ کے چوتھے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔۔۔

امریکا کی کوری گاف نے پولونا ہرکوگ کو شکست دے کر ویمبلڈن میں تاریخ رقم کردی۔۔۔ پندرہ سالہ کوری گاف نے اپنی حریف کو تین چھ، سات چھ اور سات پانچ سے شکست دی اور ویمبلڈن کے چوتھے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی کم ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔۔۔

ویمن سنگلز کے ایک اور میچ میں عالمی نمبر سات سیمونا ہالیپ نے سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریا آزارینکا کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر چوتھے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔۔۔

ٹاپ سیٹیڈ ایشلے بارٹی بھی برٹش حریف کو سٹریٹ سیٹ میں چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دے کر چوتھے مرحلے میں پہنچ گئیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*