Main Menu

ویمبلڈن اوپن سے عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی کی چھٹی

انگلینڈ میں جاری ویمبلڈن اوپن سے عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی کی چھٹی ہوگئی۔۔۔ عالمی نمبر 9 سرینا ولیمز اور عالمی نمبر 8علینا سویٹولینا نے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔۔۔

گراس کورٹ پر کھیلے جارہے ایونٹ کے ویمنزسنگلز میں عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی کو امریکی حریف علیسن رسک نے سخت مقابلے میں شکست دے دی۔۔۔ ایشلے بارٹی پہلا سیٹ چھ تین سے جیتنے کے باوجود اگلے دو سیٹ چھ دو اور چھ تین سے ہارگئیں۔۔۔

ایونٹ میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔ امریکن ٹینس اسٹار  سرینا نے اسپینش حریف کارلا سواریز ناوارو کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔۔۔

ایک اور پری کوارٹر میچ میں عالمی نمبر 8 علینا سویٹولینا نے سربیا کی پیٹرا مارٹیک کو ہرا کر ٹاپ 8 مرحلے میں رسائی حاصل کی۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*