Main Menu

دفاعی چمپئن امریکا نے ویمنز ورلڈ کپ کا کامیاب دفاع کرلیا

دفاعی چمپئن امریکا نے ویمنز ورلڈ کپ کا کامیاب دفاع کرلیا۔۔۔ فائنل میچ میں ہالینڈ کو شکست دے کر ویمنز فٹ بال میں اپنی برتری ثابت کردی۔۔۔ ورلڈ کپ کی بہترین کھلاڑی اور گولڈن بوٹ کا ایوارڈ بھی امریکن اسٹرائیکر کے حصے میں آیا۔۔۔

فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں دفاعی چمپئن امریکا نے یورپین چمپئن ہالینڈ کو 0-2 سے شکست دے چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔۔۔ فرانس مین کھیلے گئے فائنل میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔۔۔ دوسرے ہاف کے 61 ویں منٹ میں ملنے والی پنلٹی پر میگن ریپینو نے امریکا کو میچ میں برتری دلائی۔۔۔ 8 منٹ بعد ہی روزی نے شاندار گول کرکے امریکا کی برتری دو صفر کردی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔۔۔

امریکن اسٹرائیکر میگن ریپینو ورلڈ کپ کی بہترین کھلاڑی اور گولڈن بوٹ کی حقدار ٹہریں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*