برازیل نے پیرو کو شکست دے کر9ویں بار کوپا امریکا فٹ بال کپ پر قبضہ جمالیا

کوپا امریکا فٹ بال فائنل میں میزبان برازیل نے پیرو کو چاروں شانے جت کردیا۔۔۔ کانٹے کی ٹکر میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خطرناک حملے ہوئے لیکن کامیابی پیلی جرسی کے حصے میں آئی۔۔۔
برازیل نے پیرو کو 1-3 سے شکست دے کر9ویں بار کوپا امریکا فٹ بال کپ پر قبضہ جمالیا۔۔۔ برازیل میں کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے ایڑھی چوٹی کا جوڑ لگایا۔۔۔ برازیل کے ایورٹن سواریز نے 15ویں منٹ میں میزبان ٹیم کو برتری دلائی لیکن پیرو کے پاوولو گوریرو نے 44 ویں منٹ میں پنلٹی کے ذریعے اپنی ٹیم کو میچ میں واپسی کا راستہ دکھایا۔۔۔ چار منٹ بعد ہی گیبریل جیزیز کے گول نے برازیل کو میچ میں دوبارہ برتری دلای۔۔۔
میچ کے 70ویں منٹ میں گیبریل جیزیز کو ریڈ کارڈ کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا۔۔۔
میچ کے آخری لمحات میں برازیل کو ملنے والی پنلٹی پر رچرڈسن کے گول نے برازیل کو تین ایک سے فتح دلادی۔۔۔