Main Menu

ڈسٹرکٹ لاہور میں فٹبال کی بہتری کیلئے 44 کلب صدور نے سر جوڑ لئے۔ضیاء ڈوگر

ڈسٹرکٹ لاہور میں فٹبال کی بہتری کیلئے 44 کلب صدور نے سر جوڑ لئے۔ضیاء ڈوگر
فیم کلب میں سیمینار، فٹبال کی بہتری کیلئے تجاویز اور لاہور لیگ کے انعقاد کا اعلان

ؒلاہور (سپورٹس رپورٹر)  دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹ بال کو لاہور کا مقبول ترین کھیل بنانے کے لئے کلب صدور نے سر جوڑ لئے۔لاہور ڈسٹرکٹ کے 44 کلب صدور نے یک جان ہوکر لاہور میں فٹ بال کے فروغ اور اس کی ترقی میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار میں فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاء ڈوگر، جلو ایف سی کے صدر میاں عباس،لاہور یونائیٹڈ ایف سی کے صدر مسلم بٹ، باٹا ایف سی کے ریاض علی راجہ، ندیم ایف سی کے محمد ندیم، علی اصغر ایف سی کے سرور ٹیڈی اور استاد کاکا ڈونی، شاہین ایف سی کے طارق مسعود، والٹن ایف سی کے محمد حنیف، پبلیکن ایف سی کے جماعت علی شاہ اور پی اے ایف ایف سی کے محمد علی سمیت دیگر نے لاہور میں فٹ بال کی بہتری ااور فٹ بالرز کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ سیمینار کے شرکاء نے مشترکہ طور پر اگست میں لاہور لیگ منعقد کروانے کا اعلان کیا۔ لاہور کی معروف کلب ریڈرز کلب کے روح رواں طاہر حسین نے سیمینار کے شرکاء کی جانب سے لاہور لیگ کے انعقاد کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور اسے لاہور کی فٹ بال کمیونٹی کی بہتری کے لئے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے اسے کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*