Main Menu

نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا کر آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں جگہ پکی کرلی

نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا کر آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں جگہ پکی کرلی۔۔۔ کیویز نے سنسنی خیز مقابلے میں مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن کو 221 رنز پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرکے فائنل کے دوڑ سے باہر کر دیا۔۔۔

مانچسٹرمیں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔۔۔ راس ٹیلر 74 اور کپتان کین ولیمسن 67 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔۔۔

بھارتی بیٹنگ لائن 240 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب کے آغاز میں ہی ڈگمگا گئی۔۔۔ بھارت کے تین ابتدائی بلے باز صرف پانچ رنز پر پویلین لوٹ گئے۔۔۔ پچیس اوورز میں 70 رنز پر بھارت کی آدھی ٹیم پویلین پہنچ چکی تھی لیکن دھونی اور جدیجا کے درمیان 116 رنز کی پارٹنر شپ نے بھارت کو میچ میں واپسی کا موقع فراہم کیا۔۔۔

جدیجا 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو بھارتی شائقین کے چہروں پر ایک بار پھر مایوسی چھا گئی۔۔۔ بعد میں دھونی کے رن آؤٹ سے میچ مکمل طور پر بھارت کے ہاتھوں سے نکل گیا۔۔۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔۔۔

بھارتی ٹاپ آرڈر کو ٹھکانے لگانے پر میٹ ہنری سیمی فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔۔

نیوزی لینڈ نے فیورٹ بھارت کو ہرا کو بڑے میچ کی چھوٹی ٹیم ہونے کا تاثر غلط ثابت کردیا۔۔۔ کیویز باولرز کی تباہ کن باولنگ کے سامنے بھارتی سورما بھیگی بلی ثابت ہوئے۔۔۔ بھارت کے آخری 4 بلے باز 11 گیندوں کا شکار ثابت ہوئے۔۔۔

بھارت کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر سیمی فائنل کے چھوٹے کھلاڑی ثابت ہوئے۔۔۔ کوہلی نے 3.6 رنز کی اوسط سے تین ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں 11 رنز بنائے۔۔۔

کوہلی 2011 میں پاکستان کے خلاف 9 ، 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف ایک اور 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔۔۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں صرف 5 رنز پر 3 وکٹوں گنوانے کا برا ریکارڈ بھی بھارت کے نام رہا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*