Main Menu

انیس سو بانوے کی فائنلسٹ انگلینڈ امسال فائنل میں پہنچ گئی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔۔۔  1992 کی فائنلسٹ 2019 کے فائنل میں پہنچ گئی۔۔۔ روایتی حریفوں کے مابین میچ میں انگلینڈ نے 224 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔۔

برمنگھم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔۔۔ کینگروز کے ابتدائی تین بلے باز 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔۔۔ کپتان فنچ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر 9 اور پیٹر ہینڈزکمب 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔۔۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیواسمتھ کے 85 اور جوفرا آرچر کے باونسر سے زخمی ایلکس کیری کے 46 رنز بھی کینگروز کو شکست سے بچانے میں ناکافی ثابت ہوئے۔۔۔

224 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کے ابتدائی بلے بازوں نے 124 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔۔۔ جیسن روئے 85 اور جونی بریسٹو 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔۔۔ جوروٹ 49 اور کپتان مورگن 45 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔۔۔

انگلینڈ نے ہدف 33ویں اوور میں پورا کرلیا۔۔۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 3 اہم وکٹیں لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین فائنل میچ 14 جولائی کو لارڈز کے میدان پر ہوگا۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*