Main Menu

جیت پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ کا چوتھا میلہ داتا گنج بخش لاہور کے نام

مانگا منڈی(رپورٹ:زاہد مغل/رانااسامہ) جیت پاکستان کرکٹ میلے کا چوتھا ایڈیشن داتا گنج بخش الیون نے اپنے نام کرلیا۔۔۔۔ فائنل میچ میں رضوان الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ تین اوورز میں پچیس رنز بنائے۔۔۔ داتا گنج بخش لاہور نے چھبیس رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔۔

 جیت پاکستان کے پلیٹ فارم سے مانگا منڈی کے گورنمنٹ ہائر اینڈ سیکنڈری اسکول کے میدان (جس نے ملک کے لئے متعدد قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کئے) پر مصنوعی روشنیوں میں سجے کرکٹ میلے میں مقامی و بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل 32ٹیموں نے حصہ لیا اور مسلسل تین دن تک شائقین کو دلچسپ اور کانٹے کے کرکٹ مقابلوں سے لطف اٹھانے کا موقع فراہم کیا۔۔۔

ایونٹ کو کامیاب بنانے میں علاقہ کے منجھے ہوئے سیاستدان  و سابق چیئرمین رانا احمد سعید نے اہم کردار ادا کیا۔۔۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی یوتھ کے لیڈر ایڈوکیٹ اویس بھٹی، پروفیسر حافظ اعظم، سابق چیئرمین محمد طارق بٹ، فیفا سرٹیفائیڈ کوچ سلیم احمد خان اور علی چلڈرن ہسپتال کے سی ای او رانا عامر رضا نے بھی ایونٹ کی رونق بڑھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔۔۔۔

کرکٹ کے اس خوبصورت میلے کو سجانے میں رپورٹ کندگان زاہد حسین مغل (ایڈیٹر جیت پاکستان مقامی نیوز) اور رانا اسامہ عامر (ایم بی اے/ایڈمن آفیسر علی چلڈرن ہسپتال) کے علاوہ میاں مبین(سی ای او ایم اے گرافکس)، ملک ظہیر(ڈولفن پولیس)، میاں عرفان(معلم جاوید ہائی اسکول)، صابرعلی(گولڈمیڈلسٹ گورنمنٹ کالج لاہور/معلم مراکہ گورنمنٹ ہائی اسکول)، محمد عاطف انجم(ریکوری آفیسر فینکا بینک)، محمد بابر(بنک الفلاح) اور راجہ محمد عقیل سمیت دیگر نے شب و روز انتھک محنت کی۔۔۔۔

ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں نے شاندار انتظامات پر انتظامیہ اور شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی جیت پاکستان فلڈلائٹ میلے میں بھرپور تیاری سے شرکت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*