Main Menu

باکسنگ کے کنگ خان نے ایک اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے آسٹریلیا کے بلی ڈب کو ہرا کر ایک اور ٹائٹل جیت لیا۔۔۔ عامر خان کی جارحانہ باکسنگ کے سامنے آسٹریلوی باکسر صرف چار راونڈ ہی ٹک سکا۔

باکسنگ رنگ کے کنگ عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ناک آؤٹ کرکے ڈبلیو بی سی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔۔۔ جدہ کے کنگ عبداللہ اسٹیڈیم میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسٹریلوی حریف پر زوردار مکوں کی برسات کرکے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔۔۔

فائٹ کے پہلے تین ہاف میں تو آسٹریلوی باکسر بلی ڈب عامر خان کے مکوں کو برداشت کرگئے لیکن چوتھے روانڈ میں عامر خان کے نان اسٹاپ مکوں نے آسٹریلوی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔۔۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی فائٹ دیکھی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*