Main Menu

پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کپ: لاہور اور ننکانہ فائنل میں

پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ لاہور نے ڈسٹرکٹ قصور کو باآسانی 0-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔۔۔۔ فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے پورے میچ میں قصور پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور اسے باآسانی شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔۔۔ دوسرے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ننکانہ نے شیخوپورہ کو سخت مقابلے میں ایک صفر سے شکست دی۔۔۔ فیم فٹ بال کلب کے صدر عارف ضیاء کے مطابق پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کپ میں لاہور کی نمائندگی کرنے والی 21 رکنی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔۔۔ کھلاڑیوں میں عاطف، بلال وحید، سہیل، احسن، ندیم اسلم، ندیم عباس، عاقب، زین، احمد، اویس سلیم، وہاب، فضل، حارث، عاطف، زین نوازش، شعیب، عمرضیاء، شاہغم، حمزہ، تنویر اور زاہد بٹ شامل ہیں۔۔۔ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ناصر حسین، محمد ادریس، خرم شہزاد جبکہ محمد سرور ٹیم منیجر اور محمد ندیم ٹیم سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*