Main Menu

ورلڈ کپ کے تاریخی فائنل میں انگلینڈ کامیاب ہوگیا: پہلی بار ورلڈ کپ ٹرافی کو گلے لگالیا

ورلڈ کپ کے تاریخی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ ٹرافی کو گلے لگالیا۔۔۔ ہوم آف کرکٹ لارڈز میں کھیلے گئے فائنل میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔۔۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیمیں مقررہ اوورز میں 241 رنز بناسکیں اور میچ آخری گیند پر ٹائی ہوگیا۔۔۔

نیوزی لینڈ نے ہینری نکولس کے 55 اور ٹام لیتھم کے 47 رنز کی مدد سے 242 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔۔۔

انگلینڈ نے جوز بٹلر کے 59 اور بین اسٹوکس کے 84  رنزکی مدد سے میچ میں واپسی کی۔۔۔

انگلینڈ کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے لیکن کیوی باولرز کی تباہ کن باولنگ کے باعث انگلینڈ آخری گیند پر میچ برابر کرنے میں کامیاب رہی۔۔۔

سپر اوور میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے بین اسٹوکس اور جوز بٹلر کی مدد سے 15 رنز بنائے۔۔۔

16 رنز کے ہدف میں نیوزی لینڈ نے 15 رنز بناسکی۔۔۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق سپر اوور برابر رہنے کی صورت میں میزبان انگلینڈ کو 50 اوور کے میچ میں زیادہ باونڈرز لگانے پر ورلڈ کپ کا چمپئن قرار دیا گیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*