Main Menu

میزبان انگلینڈ کی چھٹی،،، کیویز اور کینگروز ویمنز نیٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ویمنز نیٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔۔۔ آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں ساؤتھ افریقا کو شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ نے میزبان انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کی۔۔۔۔ فائنل میچ آج ہوگا۔۔۔

لیورپول میں جاری ویمنز نیٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ساؤتھ افریقا کو 53 کے مقابلے 55 گول سے شکست دے دی۔۔۔ ہاف ٹائم تک آسٹریلیا کو 11 گولز کی برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں پروٹیز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی۔۔۔

دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے میزبان انگلینڈ کو 45 کے مقابلے 47 گولز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*