یورپین فٹ بال کی ریڈ آرمی میں انگلش پریمئر لیگ کا کم عمر ترین فٹ بالر بھرتی

یورپین فٹ بال میں ریڈ آرمی کے نام سے مشہور لیورپول نے انگلش پریمئر لیگ کا کم عمر ترین فٹ بالر بھرتی کرلیا۔۔۔ نوجوان ہاروے ایلیوٹ لیورپول کی جانب سے میدان میں اترنے نے کے بے قرار ہیں۔۔۔
چیمپئنز لیگ کی فاتح انگلش ٹیم لیور پول نے 16 سالہ وینگر ہاروے ایلیوٹ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔۔۔
ہاروے ایلیوٹ انگلش پریمیئر لیگ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔۔۔ وہ اس سے قبل انگلش کلب فلہیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔۔۔
وہ بارسیلونا اور ریال میڈرڈ جیسی بڑی کلب کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم انہوں نے ریڈ آرمی جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹگرام پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’’ اس کلب میں شامل ہونا جسے بچپن سے میں اور میرا خاندان اسپورٹ کرتا آ رہا ناقابل یقین ہے۔۔۔
« یونٹس کے مہنگے ترین فٹ بالر رونالڈو کو ریپ کیس سے چھٹکارہ مل گیا (Previous News)