Main Menu

آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ شروع، آسٹریلیا لڑکھڑا کر سنبھل گئی۔۔۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشیز ٹیسٹ سیریز سے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔۔۔ برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز اسٹورٹ براڈ کی شاندار باولنگ کی بدولت آسٹریلین ٹیم 284 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔۔ جواب میں انگلینڈ نے بغیر کسی نقصآن کے 10 رنز بنالئے۔۔۔

برمنگھم میں جاری ایشیز سیریز کے پہلے روز کینگروز کی پوری ٹیم 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔۔۔ آسٹریلیا کے 8 بلے باز صرف 122 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔۔۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر 2 اور کیمرون بینکروفٹ8 رنز بناکر چلتے بنے۔۔۔ عثمان خواجہ 13 اور ٹریوس ہیڈ 35 رنز بنا سکے۔۔۔ میتھیو واڈ 1، ٹم پین اور پیٹ کمنز 5،5 جبکہ جیمز پیٹین سن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔۔۔

نویں نمبر پر بیٹنگ کے لئے آئے پیٹر سڈل نے 44 رنز کی اہم اننگز کھیلی

 بال ٹمپرنگ کے بعد پہلی بار ٹیسٹ کھیلنے والے اسٹیو اسمتھ نے 144 رنز بناکر آسٹریلیا کو میچ میں واپسی کا راستہ دیکھایا۔۔۔اسٹیو اسمتھ نے آخری وکٹ پر نیتھن لیون کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کے لئے 74 قیمتی رنز بنائے۔۔۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے پانچ اور کرس وواکس نے 3 کینگرو بلے باز شکار کیئے۔۔۔

میچ کے آغاز میں ہی انگلینڈ کے اہم گیند باز اینڈرسن ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔۔۔

میچ کے دوسرے روز انگلینڈ بغیر کسی نقصان کے 10 رنز پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کریگا۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*