Main Menu

ایجبیسٹن ٹیسٹ کبھی انگلینڈ کبھی آسٹریلیا کے ہاتھ سے باہر

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشیز سیریز میں دلچسپ صورتحال برقرار ہے۔۔۔ میچ کبھی انگلینڈ اور کبھی آسٹریلیا کے ہاتھوں سے پھسلتا دیکھائی دیتا ہے۔۔۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش بلے باز کینگروز کے خلاف بڑی برتری حاصل کرنے میں ناکام رہے۔۔۔ آسٹریلوی بیٹنگ لائن دوسری اننگز کے آغازمیں ڈگمگانے کے بعد سنبھل گئی۔۔۔

ایجبیسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان انگلینڈ نے 267 رنز 4 کھلاڑی پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پوری ٹیم 374 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔۔ آسٹریلیا کے 284 رنز کے جواب میں انگلینڈ کو 90 رنز کی برتری ملی۔۔۔

اوپنر رورے برن 133 ، بین اسٹوکس 50، جونی برایسٹو 8 اور معین علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔۔۔

کرس ووکس اور سٹورٹ براڈ کے درمیان 65 رنز کی اہم پارٹنرشپ ہوئی۔۔۔

سٹورٹ براڈ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کرس ووکس نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔۔۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمینز اور نیتھن لیون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

کینگروز کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا۔۔۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 8 اور بینکروفٹ 7 رنز بناسکے۔۔۔ عثمان خواجہ نے 40 رنز بنائے۔۔۔ تیسرے دن کے اختتام پر کینگروز کو 3 وکٹیں گنوا کر 34 رنز کی برتری حاصل ہوئی جبکہ اسٹیواسمتھ 46 اور ٹریوس ہیڈ 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*