Main Menu

کرکٹ کمیٹی کے سوالات سے پریشان مکی آرتھر کے لئے انگلینڈ سے خوشخبری آگئی

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سخت سوالات سے مایوس مکی آرتھر کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے کوچنگ کی پیشکش آگئی۔۔۔ انگلش ٹیم کے چمپئن بنانے والے کوچ ٹریور بیلس کا معاہدہ ایشز سیریز کے بعد ختم ہو جائیگا۔۔۔

 ورلڈ چمپئن انگلینڈ نے نئے کوچ کی تلاش شروع کردی۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی انگلش ٹیم کے ممکنہ کوچز کی فہرست میں شامل ہیں۔۔۔

پی سی بی نے مکی آرتھر کے 15 اگست کو ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں توسیع کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔۔۔ جس کے باعث مکی انگلینڈ بورڈ کی پیشکش پر کوئی جواب نہیں دے پا رہے۔۔۔

انگلینڈ کرکٹ کوچ کی دوڑ میں مکی آرتھر کے علاوہ اوٹس گبسن اور گیری کرسٹن بھی شامل ہیں۔۔۔

مکی نے اپنے تین سالہ دور میں گرین شرٹس کو ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم اور چمپئنز ٹرافی کا فاتح بنایا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*