Main Menu

فٹ بال دیوتا میسی کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر پابندی کا شکار

ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی کو کرپشن الزامات لگانے پر جرمانے اور پابندی کا سامنا کرنا پڑگیا۔۔۔ پابندی کے باعث وہ ارجنٹینا کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔۔۔

فٹ بال کے دیوتا لیونل میسی پر بین الاقوامی مقابلوں کے دروازے بند کردیئے گئے۔۔۔ ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی 3 ماہ تک فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔۔۔

لیونل میسی پر پابندی کوپا امریکا کپ کو کرپٹ کہنے پر لگائی گئی جب کہ ان پر جنوبی امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔۔۔

بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کو ارجنٹینا اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں باہر کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکس کیا گیا۔۔۔

لیوی میسی پابندی کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*