Main Menu

عامرخان اور بھارتی باکسر کے مابین رنگ سے پہلے سوشل میڈیا ٹاکرا

باکسنگ رنگ کے کنگ عامر خان نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی باکسر کا چیلنج قبول کرلیا۔۔۔ دونوں باکسر کے درمیان فائٹ کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔۔۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھارتی باکسر نیرج گویت کو کرارا جواب دے دیا۔۔۔

نیرج گویت نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں میز پر بندوقیں رکھی ہیں جبکہ پیغام میں نیرج نے کہا کہ میں اب فٹ اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے رنگ میں عامر خان کو ہرانے کے لیے تیار ہوں۔۔۔

عامر خان نے اس چیلنج کا ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ کو مجھے ہرانے کے لیے بندوقوں سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت پڑے گی۔۔۔

عامر خان اور نیرج گویت کے درمیان فائٹ گزشتہ ماہ 12 جولائی کو سعودی عرب میں شیڈول تھی لیکن نیرج کے کار ایکسیڈنٹ کے بعد آسٹریلین باکسر بلی ڈب کو بھارتی باکسر کی جگہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*