Main Menu

ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔۔۔ انگلینڈ کو جیت کے لئے 385 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 10 وکٹیں درکار ہیں۔۔۔ پابندی کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بناکر آسٹریلیا کے عظیم بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔۔۔

ایجبیسٹن میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلوی بلے بازوں کا راج رہا۔۔۔ آسٹریلیا نے 7وکٹوں کے نقصان پر 487 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔۔۔

مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ نے دوسری اننگز میں 142 رنز بناکر آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم کردی۔۔۔ آسٹریلیا کے سیکنڈ وکٹ کیپر میتھیو واڈ نے بھی 110 رنز کی باری کھیلی۔۔۔

ٹریوس ہیڈ نے 51 رنز بنائے جبکہ پیٹن سن 47 اور پیٹ کمنز 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔۔۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 3 جبکہ معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 398 رنز کے تعاقب میں 13 رنز بنائے۔۔۔

اوپنر رورے برنز 7 اور جیسن روئے 6 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*