Main Menu

کرکٹ کمیٹی کو سرفراز میں “لیڈنگ فرام دی فرنٹ” والی خوبی کی تلاش

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی کپتان سرفراز سے باز پرس کی خبریں میڈیا تک پہنچ گئیں۔۔۔ کمیٹی اراکین نے کپتان سرفراز احمد کی تینوں فارمیٹ میں غلطیوں کی نشاندہی کردی۔۔۔۔

پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے سرفراز احمد کی کپتانی اور فٹنس پر سوالات اٹھا دیئے۔۔۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کے شرکاء نے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر سے سخت سوالات کئے۔۔۔

ورلڈ کپ معرکوں ڈرے ڈرے نظر آنے والے سرفراز سے کمیٹی اراکین نے لیڈنگ فرام دی فرنٹ کی کمی کا بھی سوال کیا۔۔۔

کپتان سرفراز سے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا سوال بھی ہوا۔۔۔ کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل اگر سرفراز کو وکٹ کی سمجھ نہیں آرہی تھی تو وہ فون پر پوچھ لیتے۔۔۔

ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کرکٹ کمیٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔۔ کوچ مکی آرتھر نے لیگ اسپنر شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کی تجویز بھی دی۔۔۔ تاہم پی سی بی کی جانب سے کپتان سرفراز کوآئندہ سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*