Main Menu

چمپئن شپ کی پہلی فتح: کینگروز نے انگلش ٹیم کو 251 رنز سے شکست دے دی

روایتی حریفوں کے مابین ایشیز سیریز کے پہلے ٹاکرے میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو بڑی شکست سے دوچار کردیا۔۔۔ لیگ اسپنر نیتھین لیون کی تباہ کن باولنگ کے سامنے انگلش بلے باز بے بس ہوگئے۔۔۔ مڈل آرڈر بلے باز اسٹیواسمتھ کی شاندار بیٹنگ نے بھی کینگروز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو251 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی پہلی فتح حاصل کرلی۔۔۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 398 رنز کے تعاقب میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔۔

میزبان انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 37 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔۔۔

رورے برن 11، جیسن روئے اور جوئے روٹ 28،28 رنز بناسکے۔۔۔

جوئے ڈینلی 11، جوز بٹلر 1 اور بین اسٹوکس اور جونی بریسٹو نے 6،6 رنز بنائے۔۔۔

معین علی 4 اور اسٹورٹ براڈ بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز اینڈرسن 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔۔۔

نیتھن لیون نے 6 جبکہ پیٹ کمنز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*