Main Menu

مانچسٹر سٹی نے کمیونٹی شیلڈ جیت کر کلب کی 125 ویں سالگرہ کو یادگار بنالیا

مانچسٹر سٹی نے کمیونٹی شیلڈ جیت کر کلب کی 125 ویں سالگرہ کو یادگار بنالیا۔۔۔ انگلش فٹ بال کے سالانہ اہم ایونٹ میں ایف اے کپ اور چمپئنز لیگ کی فاتح مانچسٹر سٹی اور رنر اپ لیور پول کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔۔۔

کمیونٹی شیلڈ میچ میں مانچسٹر سٹی نے دلچسپ مقابلے کے بعد لیور پول کو پنلٹی ککس پر شکست دے دی۔۔۔
لیورپول سے مانچسٹر سٹی میں ٹرانسفر ہونے والے رحیم اسٹرلینگ نے 12 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 77 ویں منٹ میں لیور پول کے جول میٹیپ نے گول کرکے برابر کردیا۔۔۔
میچ میں ریڈ آرمی کے اہم اسٹرائیکر محمد صلاح کو گول کے متعدد مواقع ملے لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھاسکے۔۔۔ مانچسٹر سٹی کے ڈیفینڈر براوو نے میچ کے آخری منٹ میں محمد صلاح کی پول میں جاتی بال کو باہر نکال کر مانچسٹر سٹی کو یقینی شکست سے بچایا۔۔۔
مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہنے والا میچ 4-5 سے مانچسٹر سٹی کے نام رہا۔۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*