Main Menu

جنوبی افریقن رن مشین ہاشم آملہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

جنوبی افریقن رن مشین ہاشم آملہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔۔۔لیجنڈری بلے باز ہاشم آملہ بین الاقوامی سطح پر ایک روزہ، ٹی20 اور ٹیسٹ میچز نہیں کھیلیں گے تاہم ٹی20 لیگز میں کھیلتے رہیں گے۔۔۔

جنوبی افریقا کے اسٹار بلے باز ہاشم آملہ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا۔۔۔ اپنے بیان میں ساتھیوں اور بورڈ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا  مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں ویسا کھیل پیش نہیں کرپارہا جیسا کرنا چاہیے لہذا خود کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے علیحدہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔۔۔

آملہ نے 15 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریر میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے اور 49.46 کی اوسط سے 8113 رنز بنائے جن میں 27 سنچریاں شامل ہیں۔۔۔

ہاشم آملہ نے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 300 رنز کی تاریخی انننگز کھیلیں، یہ اعزاز ابھی تک کسی جنوبی افریقا کے کھلاڑی کو حاصل نہیں ہے جبکہ ون ڈے میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی تھی۔۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*