Main Menu

 علیم ڈار کیریئر کا ایک اور سنگل میل عبور کرنے کے قریب

پاکستانی امپائر علیم ڈار کرکٹ کیریئر کا ایک اور سنگل میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئے۔۔۔ علیم ڈار نے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔۔۔

تین بار لگاتار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے اسٹیوبکنر کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔۔۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرعلیم ڈار  نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انجام دیا۔51 سالہ علیم ڈار کا کہنا ہے اسٹیو بکنر میرے رول ماڈل ہیں، ان کے ٹیسٹ میچز کے ریکارڈ کو برابر کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے،علیم ڈار 206 ایک روزہ اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*