Main Menu

دفاعی چمپئن جوکووچ اور ایشلے بارٹی سنسناٹی اوپن سے باہر ہوگئے۔

سنسناٹی اوپن فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔۔۔ دفاعی چمپئن جوکووچ اور ایشلے بارٹی سیمی فائنل میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔۔۔ سویٹلینا اور میڈیسن کینز فائنل میں پہنچ گئیں۔۔۔

سنسناٹی اوپن کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جوکووچ کو روس کے ڈینیل میڈویو کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔۔۔ جوکووچ نے پہلے سیٹ میں میڈویو کو چھ تین سے شکست دی مگر دوسرے اور تیسرے سیٹ میں انہیں چھ تین اور چھ تین سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔۔۔

ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں روس کی سویٹلینا کوزنیٹسووا نے ٹاپ سیٹیڈ ایشلے بارٹی کو باآسانی ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔۔۔ دفاعی چمپئن ایشلے بارٹی کو میچ میں چھ دو اور چھ چار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

ویمنز سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز نے ہم وطن سوفیا کینین کو سات پانچ اور چھ چار سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*