Main Menu

ایک اور بھارتی دلہن پاکستان کرکٹر پر فدا، ثانیہ مرزا کی حسن علی کو مبارکباد

بھارتی اور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر حسن علی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔۔۔ حسن علی آج بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔۔۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی ہم وطن دوشیزہ سے پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی کی شادی پر مسرور ہوگئیں۔۔۔

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن علی کی تصویر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دلہن اور دلہا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کی بھارتی بھابھی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی سی دعوت کا مطالبہ بھی کردیا۔۔۔

مخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑا کر منفرد انداز سے خوشی منانے والے حسن علی بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو کو اپنی ہمسفر بناکر پاکستان کے چوتھے کرکٹر بن گئے جنھوں نے بھارتی لڑکی کو اپنی دلہن بنایا۔۔۔

حسن علی سے پہلے شعیب ملک، محسن حسن خان اور لیجنڈی ظہیر عباس بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*