باکسر عامر خان نے بھارتی جارحیت کو امن سے ناک آؤٹ کرنے کا اعلان کر دیا

باکسنگ رنگ میں مخالفین پرمکوں کی برسات کرنےوالےپاکستانی نژاد باکسرعامرخان پاک بھارت لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے،،، معروف باکسر اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں گے
باکسر عامر خان اگلے ہفتے پاکستان آ رہے ہیں۔۔
عامر خان نے ٹویٹ کیا کہ وہ انسانی ہمدری کے تحت ایل او سی کا دورہ کرنے جا رہےہیں۔۔ امن کی آواز اٹھانے۔۔
باکسر عامر نے ٹویٹ کیا کہ معصوم لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔۔ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔۔
باکسر عامر خان نے موقع دینے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔
(Next News) PCB Jolted By LHC Snub! »