Main Menu

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا نیا ستارہ

پاکستانی اسٹار بلے باز بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے سمرسیٹ کو ایک اور فتح دلادی۔۔۔ بابراعظم کی سمرسیٹ نے گلیمورگن کو 25 رنز سے شکست دی۔۔۔

سمر سیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے گلیمورگن کے خلاف مقررہ اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔۔۔

ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز بابراعظم سمر کی جانب سے 42 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔۔۔

جواب میں گلیمورگن کی ٹیم 152 رنز پر ہمت ہار گئی۔۔۔ ڈیوڈ لویڈ کے 63 رنز بھی گلیمورگن کو شکست سے نہ بچاسکے۔۔۔

اوپنر بلے باز بابراعظم کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔



« (Previous News)



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*