Main Menu

روسی حسینہ ماریہ شیراپووا یوایس اوپن سے آؤٹ

سال کے آخری گرینڈ سلام یوایس اوپن کے پہلے روز روجرفیڈرر اور جوکووچ نے فتح کو گلے لگا لیا۔۔۔ روسی حسینہ ماریہ شیراپووا کو امریکن اسٹار سرینا ولیمز نے ایونٹ سے باہر کردیا۔۔۔ سابق عالمی نمبر اینجلیق کربر بھی پہلی ہی راؤنڈ سے باہر ہوگئیں۔۔۔

عالمی نمبر تین روجر فیڈرر نے بھارتی حریف سومیت نیگال کو شکست دے کر یوایس اوپن کا کامیاب آغاز کیا۔۔۔ روجر فیڈرر کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے ناکامی کا سامنا رہا تاہم دوسرے، تیسرے اور چوتھے سیٹ میں روجر فیڈرر نے بھارتی حریف کو بے بسی کی تصویر بنادیا۔۔۔

عالمی نمبر ایک دفاعی چمپئن جوکووچ نے بھی اسپینش حریف کو ہرا کر اپنی مہم کا کامیاب آغاز کیا۔۔۔ جوکووچ نے روبرٹو کاربلیز بینا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار، چھ ایک اور چھ چار سے مات دی۔۔۔

ویمنز سنگلز مقابلوں میں سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز نے اپنی پرانی حریف ماریہ شیراپووا کو سٹریٹ سیٹ میں چھ ایک اور چھ ایک سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔۔۔

جرمنی کی نمبر ون انجلیق کربر کو فرانس کی کرسٹیانا میڈی نووک کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ میچ کا اسکور سات پانچ، چھ صفر اور چھ چار رہا۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*