کنگ آف رنگ عامر خان کا مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچانے کا عزم

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔۔۔
کنگ آف رنگ عامر خان نے درندہ صفت بھارتی فوجیوں کے ظلم کے خلاف دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز بننے کے عزم کا اظہار کردیا۔۔۔
لائٹ ویٹ عالمی چمپئن باکسر عامر خان نے ایل او سی سے ملحقہ علاقے میں لوگوں سے ملاقات کی اور کشمیریوں کو اپنی مکمل سپورٹ کا یقین دلایا۔۔۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لائٹ ویٹ عالمی چمپئن عامر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، بچے اسکول نہیں جا سکتے اور وہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔۔۔۔
اس موقع پر نامور باکسر نے مکمل سپورٹ کرنے پر پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے خصوصی طور پر اظہار تشکر کیا۔۔۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں امن کے خواہاں ہیں اور اس کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔۔۔