Main Menu

پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کی تلاش کے لیے پینل تشکیل دے دیا

پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کی تلاش کے لیے پینل تشکیل دے دیا۔۔۔ پینل کل(جمعرات کو) قومی ٹیم کی کوچنگ کے خواہش مند کوچز کے انٹرویوز کرکے رپورٹ پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو پیش کریگا۔۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی منیجمنٹ کی تلاش کے لیے 5 ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔۔۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان شامل ہیں۔۔۔

دیگر اراکین میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر بازید خان اور بی او جی ممبر اسد علی خان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔۔۔

پینل ہیڈ کوچ، بولنگ، بیٹنگ اورسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کرے گا۔۔۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے آسٹریلیا کے ڈین جونز اور پاکستان کے مصباح الحق میں مقابلہ ہے جبکہ باولنگ کوچ کے لئے وقار یونس اور محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*