Main Menu

وزیر کھیل پنجاب کی مارٹینا اور نواز خان کو منی میراتھن کے انعقاد کی یقین دہانی

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ،سی پی ایس کلب کے احسن ذکی، ممذار کلب دبئی کی مارٹیناو دیگر کی شرکت

 نوجوانوں کو سپورٹس کی اہمیت سے متعلق آگاہی کیلئے منی میرا تھن ریس کے انعقاد کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب مکمل تعاون کرے گا،رائے تیمور خان بھٹی

لاہور(پ ر)3ستمبر2019ء۔صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی صدارت میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منگل کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ممذار کلب دبئی کی یوگوسلاویہ سے تعلق رکھنے والی مارٹینا، سی پی ایس کلب کے احسن ذکی، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،ڈائریکٹر سپورٹس شاہد نظامی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر،عمران سہیل، نواز و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں کھیلوں کے فروغ کے لئے منی میراتھن ریس کرانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، منی میراتھن ریس میں غیر ملکی اتھلیٹس بھی شرکت کریں گے، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے اس کے لئے سپورٹس فنڈ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، پنجاب میں سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنا کر کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو سپورٹس کی اہمیت سے متعلق آگاہی کیلئے منی میرا تھن کے انعقاد کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب مکمل تعاون کرے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*