Main Menu

سارک اسنوکر چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد بلال نے بھارتی حریف کو ہرا دیا

سارک اسنوکر چیمپئن شپ ،پاکستان کے محمد بلال نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا دیا۔۔۔ سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال نے بھارتی حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔۔۔

بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں جاری سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال کا ٹاکرا بھارتی کیوئسٹ سندھیپ گلاٹی سے ہوا۔۔۔

محمد بلال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ فریم کے میچ میں بھارتی حریف سندھیپ گلاٹی کو صفر کے مقابلے میں چھ  فریم سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا موقع  اپنے نام کرلیا۔۔۔

اسنوکر چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستان، بھارت، نیپال اور سری لنکا کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

فاتح کیوئسٹ کو 2500 ڈالرز، رنر اپ کو 1500 ڈالرز جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کیوئسٹس کو 1000 ڈالرز نقد انعام دیا جائے گا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*