Main Menu

مصباح الحق  پاکستان کے مہنگے ترین کوچ بن گئے

مصباح الحق  پاکستان کے مہنگے ترین کوچ بن گئے۔۔۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر جتنی تنخواہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔۔۔

پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے کوچ مصباح الحق کو معاوضہ بھی سب سے زیادہ ملے گا۔۔۔ اپنے دور کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کو ماہانہ 28 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ ملے گی جبکہ دو فرسٹ کلاس ایئر ٹکٹس، ٹریول الاؤنس، موبائل اور ہیلتھ الاؤنس بھی ملے گا۔۔۔

سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو پی سی بی سے ماہانہ 18 ہزار ڈالر ملتے تھے جو مصباح الحق کی تنخواہ کے مساوی ہیں۔۔۔

مصباح سے پہلے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پاکستان کے مہنگے ترین کوچ تھے جنھیں پی سی بی سے 15 ہزار ڈالر ماہانہ ملتے رہے۔۔۔

دوسری جانب سابق کپتان یونس خان کو انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے 11 لاکھ روپے ماہانہ کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے معاوضہ کم ہونے کی بنیاد پر کوچنگ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*