Main Menu

فیم آرمی کپ: فیم اکیڈمی نے لمز کو ہرا کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا

 

سیمی فائنل میں حمزہ کے شاندار گول نے فیم اکیڈمی کو 0-1 سے فتح دلائی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیم آرمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فیم اکیڈمی نے لمز یونیورسٹی کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔ فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کی جانب سے دفاعی کھیل پیش کیا گیا۔ میچ کا واحد گول فیم اکیڈمی کے حمزہ کے حصے میں آیا۔ فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاء ڈوگر نے فیم اکیڈمی کے کوچ تجمل خاں کو فائنل میں رسائی پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر فیم اکیڈمی کے کوچ تجمل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں شریک 64 ٹیموں میں سے فیم اکیڈمی کا فائنل میں پہنچنا یقینا قابل فخر ہے۔ ٹیم کی کامیابی میں نوجوان فٹ بالرز کی کارکردگی اہم رہی ہے۔

لاہور: فیم آرمی کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی فیم اکیڈمی کا فتح کے بعد گروپ فوٹو






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*