Main Menu

لیگ اسپین کے فن کو نئی جدت دینے والے عبدالقادر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے

لیگ اسپین کے فن کو نئی جدت دینے والے عبدالقادر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔۔۔ اپنی گیندوں پر ویون رچرڈز،گریگ چیپل، جیف بائیکاٹ اور سنیل گاوسکر جیسے بیٹسمینوں کو مشکل میں ڈالنے والے گگلی ماسٹر کے کیریئر پر ایک نظر ڈالتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔

 

کنگ آف گگلی عبدالقادر نے 15 ستمبر 1955 کو کراچی میں ایک امام مسجد کے گھر میں آنکھ کھولی۔۔۔

غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے عبدالقادر نے اپنی محنت کے بل بوتے پر پاکستان کے لئے 16 سال کرکٹ کھیلی اور کپتان عمران خان کے بااعتماد ساتھی بنے۔۔۔

عبدالقادر نے 1977 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا اور قومی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔

دنیا کے مایہ ناز عبدالقادر کی بہترین انفرادی کارکردگی 56 رنز کے عوض 9 انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کرنا رہی۔۔۔

لیگ اسپنر عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز میں پاکستانی کیپ پہنی اور مجموعی طور پر پاکستان کے لئے 368 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

بطور آرگنائزر بھی عبدالقادر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔۔۔ چیف سلیکٹر کی حیثیت سے عبدالقادر کی منتخب کردہ ٹیم نے 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔۔۔

عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کرچکے ہیں۔۔۔ ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل عبدالقادر کے داماد ہیں۔۔۔  ایل سی سی اے لاہور میں لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کے نام سے ایک کرکٹ اکیڈمی بھی قائم ہے۔۔۔

ماضی کے عظیم لیگ اسپنر اور کرکٹ کے حلقوں میں باو کے نام سے شہرت رکھنے والے عبدالقادر جمعے کی شب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔۔۔ عبدالقادر نے چھ بچوں اور بیوی کو سوگوار چھوڑا ہے۔۔۔

لیجنڈری اسپنر کی نماز جنازہ میاں میر دربار کے گراونڈ میں ادا کردی گئی۔۔۔

 

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور گگلی ماسٹر عبدالقادر کے انتقال پر سچن ٹنڈولکر سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز نے رنج و غم کا اظہار کردیا۔

سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے ان کا سامنا کرنے کا موقع ملا، اپنے وقت کے بہترین اسپنرز میں سے ایک تھے، ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔۔۔

آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے کہا کہ 1994 میں عبدالقادر سے ملاقات ہوئی تھی، لیگ اسپن کرنے والے بیشتر بولرز ان سے ہی متاثر تھے۔

بھارتی ٹیم کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ عبدالقادر سے 2 سال پہلے ملاقات ہوئی تھی، وہ ایک چیمپئن بولر تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی۔۔۔

روی چندر ایشون، وی وی ایس لکشمن اور بشن سنگھ بیدی نے بھی عبدالقادر کی خدمات کا اعتراف اعتراف کیا۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*