Main Menu

قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ کے دوسرے روز بھی بلے بازوں کا راج رہا

قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ کے دوسرے روز بھی بلے بازوں کا راج رہا۔۔۔۔ سدرن پنجاب کے اوپنر سمیع اسلم نے شاندار  ڈبل سنچری بنائی۔۔۔ سندھ کی جانب سے عابد علی کے ناقابل شکست 249 رنز جبکہ خیبرپختوانخوا کے کپتان محمد رضوان نے 176 رنز بنائے۔۔۔

قائداعظم ٹرافی کے دوسرے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 467 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔۔ اوپنر سمیع اسلم نے 410 گیندوں پر 243 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بیٹ کیری کیا۔۔۔ سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود نے 4 اور حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے بغیر کسی نقصان کے 47 رنز بنالئے۔۔۔ میچ کے تیسرے روز احمد شہزاد 22 اور اظہر علی 20 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔۔۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز سندھ کے اوپنرعابد علی نے 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔۔۔ میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 473 رنز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی۔۔۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔۔

ناردرن اور خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 526 رنز9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔۔۔ کپتان محمد رضوان نے 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔۔۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*