Main Menu

باکسنگ کا ہیوی ویٹ مقابلہ ٹائیسن فیوری نے جیت لیا

باکسنگ کا ہیوی ویٹ مقابلہ ٹائیسن فیوری نے جیت لیا۔۔۔ دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر مکوں کی برسات کی۔۔۔ میچ پوائنٹس کی بنیاد پر انگلش باکسر ٹائیسن فیوری اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔۔۔

لاس ویگس کے ٹی ارینا باکسنگ رِنگ میں ہیوی ویٹ ٹائٹل کیلئے برطانیہ کے چیمپئن ٹائسن فیوری اور اوٹو ویلن آمنے سامنے ہوئے۔۔۔

مقابلے کا پہلا راؤنڈ 9 کے مقابلے 10 پوائنٹس سے اوٹو ویلن نے جیت لیا۔۔۔ تاہم اگلے چار راونڈز تک چیمپئن ٹائسن فیوری کی برتری قائم رہی۔۔۔

لڑائی کے دوران آنکھ پر مکا لگنے سے فیوری شدید زخمی ہو گئے لیکن اس کے باوجود برطانوی باکسر نے کم بیک کرتے ہوئے حریف باکسر کو شکست دی۔۔۔

بارہویں اور آخری راؤنڈ میں نوجوان اوٹو ویلن کا پلہ بھاری رہا۔ انہوں نے اپنے مخالف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

مقابلے کے اختتام پر ریفریز نے پوائنٹس کی بنیاد پر ٹائی سن فیوری کو فاتح قرار دیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*