Main Menu

احمد شہزاد اور عمراکمل سمیت 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔۔۔ احمد شہزاد اور عمراکمل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ مصباح الحق کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔۔۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اپنی پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔۔۔

ان کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، فخرزمان، حارث سہیل، امام الحق اور آصٖف علی شامل ہیں۔۔۔

سکواڈ میں احمد شہزاد، عمراکمل، عابد علی، افتخار احمد، محمد رضوان اور فہم اشرف بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔۔۔ باولنگ میں جن کھلاڑیوں نے مصباح الحق کا اعتماد جیتا ہے ان میں حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔۔۔

کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے جبکہ حتمی اسکواڈ کا اعلان 21 ستمبر کو ہوگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*