Main Menu

قائداعظم ٹرافی: نادرن فالواپ کا شکار، امام کی سنچری، اظہر، احمداور عمر کی ففٹیاں

قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں تیسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا۔۔۔ ناردرن کرکٹ ٹیم فالوآن کا شکارہوگئی،،، بلوچستان کے امام الحق کی سنچری،،، سنٹرل پنجاب کے عمر اکمل، اظہر علی اوراحمد شہزاد نے نصف سنچریاں جڑ دیں۔۔۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نادرن کرکٹ ٹیم خیبرپختوانخواکے خلاف فالو آن کا شکار ہوگئی۔۔۔۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کو شکست سے بچنے کے لئے مزید 159 رنز درکار ہیں۔۔۔ اپنی دوسری باری میں نادرن کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنالیے۔ اس سے قبل خیبرپختوانخوا کی  جانب سے 526 رنز کے جواب میں ناردرن کرکٹ ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سندھ اور بلوچستان کے درمیان قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بلوچستان نے سندھ کی پہلی اننگز کے اسکور 473 رنز کے جواب میں 191رنز بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ امام الحق 111 اور عمران فرحت 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں جاری میچ میں سدرن پنجاب کے 467 رنز کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنالئے۔ عمر اکمل نے 118 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ سنٹرل پنجاب کے اوپنرز اظہر علی نے 73 جبکہ احمد شہزاد نے 63 رنز بنائے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے راحت علی نے 3 اور عامر یامین نے  2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*