Main Menu

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ۔۔۔ آسٹریلیا کردار ادا کرنے کو تیار

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کرکٹ آسٹریلیا بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوگئی۔۔۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے پاکستانیوں کو 2022 میں دورہ پاکستان کی خوشخبری سنادی۔۔۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چیزیں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں، پر امید ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

کیون رابرٹس نے آسٹریلین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ دورے کا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا اور وہاں جا کر صورت حال کو سمجھنا تھا۔

کیون رابرٹس نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ہم نے خود کو محفوظ سمجھا، مجھے امید ہے کہ ہم پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان کی خواہش ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر پاکستان واپس آئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*