Main Menu

قومی کرکٹرز شاداب اور فہیم میں دلچسپ مکالمہ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ پر قومی کرکٹرز شاداب اور فہیم میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔۔۔ ٹی 20 کرکٹ میں بولرز کی نئی رینکنگ میں فہیم اشرف دسویں پوزیشن پر ہیں جب کہ شاداب کا تیسرا نمبر ہے۔

پاکستانی کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ دیکھنے کو ملا۔۔۔

رینکنگ جاری ہونے پر فہیم اشرف نے آئی سی سی کی ٹوئٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے شاداب کو مخاطب کیا اور پنجابی میں لکھا کہ “بھائی میں تمہارے پیچھے آرہا ہوں۔۔۔ بچ کے رہنا میری فارم لگی ہوئی ہے۔۔۔ تیرے بھائی کی گیندیں بہت تیز ہو رہی ہیں۔”

جواب میں شاداب خان نے کہا کہ “کوئی نہیں ویر جی (بھائی جی)اپنی بھی گگلی جگہ پر ہورہی ہے۔۔۔۔  ایک نمبر پر نظر ہے اپنی ۔۔۔ابھی بڑا دور ہے میرا بھائی محنت کرو محنت۔۔۔”






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*