Main Menu

کراچی میں شاہینوں نے دس سال بعد نونہال لنکن ٹائیگرز کو دبوچ لیا

پاکستان نے میزبان سری لنکا کو ۔۔۔ رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔۔۔ بابراعظم اور عثمان شنواری کی شاندار کارکردگی نے گرین شرٹس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے 10 سال بعد فتح کو گلے لگالیا۔۔۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لئے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔۔۔

گرین شرٹس نے بابراعظم کے 115 اور فخرزمان کے 54 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 305 رنز بنائے۔۔۔

بابراعظم نے میچ میں شاندار سنچری بناکر کلینڈر ایئر میں پاکستان کے بہترین بلے باز کا اعزاز حاصل کیا۔۔۔

امام الحق 31 ، حارث سہیل 40  اور کپتان سرفراز 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔۔۔ عماد وسیم نے 12 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔۔۔

سری لنکا کے ہسرانگا ڈی سلوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

جواب میں سری لنکن ٹیم تین اوورز قبل ہی 238 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔۔

شیہان جے سوریا کے 96 اور داسن شاناکا کے 68 رنز بھی میزبان ٹیم کو فتح دلانے میں ناکافی رہے۔۔۔

پاکستان کے عثمان شنواری نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹٰیں حاصل کیں۔۔۔

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*