Main Menu

محمد عامر سمیت 7 قومی کرکٹرز نے پاک سرزمین پر ون ڈے ڈیبیو کرلیا

10سال اور 8 ماہ کے طویل انتظار کے بعد کراچی میں ون ڈے اینٹرنیشنل کا میلہ سج گیا۔۔۔ جارح مزاج فخرزمان اور محمد عامر کا پاکستانی سرزمین پر ون ڈے کھیلنے کا خواب بھی پورا ہوگیا۔۔۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 7 قومی کرکٹرز نے پاکستان میں ون ڈے کھیلنے کا خواب پورا کرلیا۔۔۔

اوپنر فخرزمان نے میچ کا پہلا چھکا اور پہلی نصف سنچری جڑ کر پاکستان میں اپنی او ڈی آئی ڈیبیو اننگز کو یادگار بنالیا۔۔۔

نائب کپتان بابراعظم نے شاندار سنچری بناکر انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمدید کہا۔۔۔

کپتان سرفراز بدقسمتی سے ایک بار پھر رن آؤٹ ہوگئے۔۔۔

امام الحق، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان شنواری اور محمد عامر بھی پاک سر زمین پر اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*