Main Menu

پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیری جیت لی

پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔۔۔ فتح کے ساتھ قومی ٹیم سری لنکا کو سب سے زیادہ بار شکست دینے والی ٹیم بھی بن گئی۔۔۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لئے 298 رنز کا ہدف ملا ۔۔۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 49ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔۔  اوپنر فخرزمان نے 76، عابد علی نے 74 اور حارث سہیل نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔

بابراعظم نے 31، کپتان سرفراز نے 23 اور افتخار احمد نے 28 رنز بنائے۔۔۔

اس سے قبل مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔۔۔

اوپنر بلے باز ڈینو شکا گناتیلکا کی 133 رنز اور آل راونڈر داسن شاناکا کی 42 رنز کی جارحانہ اننگز بھی سری لنکا کے لئے فتح گر ثابت نہ ہوسکی۔۔۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔۔

عابد علی میچ کے بہترین کھلاڑی جبکہ بابراعظم نے مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*