Main Menu

ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست

سری لنکا نے نمبر ون پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 64 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔۔۔ احمد شہزاد اور عمراکمل ٹیم میں اپنی واپسی کو یادگار نہ بناسکے۔۔۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان سرفراز احمد کا بیٹنگ وکٹ پر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا۔۔۔

مہمان ٹیم نے گنا تیلکا کے 57 رنز کی بدولت گرین شرٹس کے سامنے 166 رنز کا ہدف رکھا۔۔۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی۔۔۔

بابراعظم 13، احمد شہزاد 4 اور عمراکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔۔۔ کپتان سرفراز اور افتخار احمد نے 46 رنز کی پارٹنرشپ لگا کر گرین شرٹس کی کامیابی کے لئے کوشش کی مگر بے سود رہی۔۔۔

سرفراز 24 اور افتخار 25  اور آصف علی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔۔۔

پاکستانی ٹیل اینڈر بھی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکی۔۔۔عماد وسیم 7، فہیم اشرف 8، شاداب خان 6 اور محمد عامر 1 رن بناسکے۔۔۔

گنا تیلکا کو شاندار بلے بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی پیر 7 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*