Main Menu

گرین شرٹس کو رواں سال کی تیسری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست

سری لنکا کی کمزور ٹیم کے ہاتھوں سیریز ہارنے والی گرین شرٹس کی رواں سال کھیلی گئیں سیریز میں مسلسل تیسری شکست ہے۔۔۔ سال 2019 میں ایک بھی سیریز نہ جیت پانے والے سرفراز احمد کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی۔۔۔

ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم پاکستان سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل تیسری سیریز ہار گئی۔۔۔ قذافی اسٹیڈیم میں آئی مہمان ٹیم سری لنکا نے گرین شرٹس کو سرفراز احمد کی قیادت میں دو صفر سے شکست دے کر سیریز پر قبضہ جمالیا ہے۔۔۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے ہاتھوں تین میچوں کی سیریز 1-2 سے ہار کر سال کا آغاز کیا۔۔۔

مئی میں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی سرفراز الیون کو شکست کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں کی ناقص کارکردگی نے پہلے سے مصیبت میں گھرے سرفراز احمد کے لئے مزید مشکلات پیدا کردیں ہیں۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*