Main Menu

پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 35 رنز سے شکست

سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 35 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔۔۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر ایک بار پھر رنز کرنے میں ناکام رہی۔۔۔ سری لنکن بلے باز راجا پاکسا 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کی ناتواں ٹیم نے پاکستان کو مسلسل دوسری شکست دے دی۔۔۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور تجربہ کار پاکستانی باولنگ کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز جڑ دیئے۔۔۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آئے راجا پاکسا نے جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کے لئے ایک بار پھر مشکل کھڑی کردیں۔۔۔ انہوں نے 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔۔۔

دیگر نمایاں سری لنکن بلے بازوں میں شیہان جے سوریا نے 34 رنز بنائے جبکہ کپتان شاناکا نے 27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔۔۔

پاکستان کے عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی جبکہ تین لنکن بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔۔۔

183 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 19ویں اوور میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔۔

فخرزمان، بابراعظم اور احمد شہزاد قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔۔۔ عمراکمل سیریز میں مسلسل دوسری بارصفر پر آؤٹ ہوئے۔۔۔

عماد وسیم کے 47 رنز بھی پاکستان کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔۔۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بدھ 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*