ٹینس لیجنڈ روجر فیڈرر نے شنگھائی اوپن کا کامیاب آغازکردیا

ٹینس لیجنڈ روجر فیڈرر نے شنگھائی اوپن کا کامیاب آغاز کردیا۔۔۔ راونڈ 32 کے میچ میں عالمی نمبر دو روجر فیڈرر نے اسپینش حریف ایلبرٹ راموس کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔۔۔
چین کے شہر شنگھائی میں ٹینس شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔۔۔
سینٹر کورٹ ون پر کھیلے گئے میچ میں سویڈش اسٹار نے پہلا سیٹ باآسانی چھ دو سے اپنے نام کیا تاہم دوسرا سیٹ جیتنے کے لئے اسے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا پڑا۔۔۔
فیڈرر نے دوسرا سیٹ ٹائی بریک پر سات چھ سے جیت کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کیا۔۔۔
« ٹرافی گئی اب عزت بچانے کا چیلنج درپیش (Previous News)
(Next News) لنکن شیروں نے شاہینوں کو گھونسلے میں گھس کر دبوچ لیا »