Main Menu

لنکن شیروں نے شاہینوں کو گھونسلے میں گھس کر دبوچ لیا

لنکن شیروں نے شاہینوں کو گھونسلے میں گھس کر دبوچ لیا۔۔۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بھی سری لنکا کے نام رہا۔۔۔ بلو شرٹس نے تین میچوں کی سیریز میں سرفراز الیون کو وائٹ واش کردیا۔۔۔ ہوم گراونڈ پر کھیلنے والی گرین شرٹس نے کھیل کے تینوں شعبوں میں شائقین کرکٹ کو مایوس کیا۔۔۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اناڑی لنکن شیروں نے تجربہ  کار شاہینوں کو جدید کرکٹ کا سبق پڑھا دیا۔۔۔

سیریز میں پاکستانی باولز لنکن بلے بازوں کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے۔۔۔ پیس اٹیک کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھا سکا نہ ہی اسپن جال لنکن شیروں کو دبوچنے میں کارگر ثابت ہوا۔۔۔

فیلڈنگ کا معیار انتہائی ناقص رہا۔۔۔ خود کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ اور اسٹیمپ مس ہوئے۔۔۔

سیریز میں احمد شہزاد اور عمراکمل کو کھیلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا۔۔۔

پاکستانی بیٹنگ کے بڑے نام فخرزمان، بابراعظم اور آصف علی ایک بار پھر بری طرح ناکام رہے۔۔۔

چیف سلیکٹر کم ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس بھی اپنی پہلی ہی اسائنمنٹ میں کلین بولڈ ہوگئے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*